لیونل میسی 500 سو گول کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں شامل

منگل 19 اپریل 2016 16:58

لیونل میسی 500 سو گول کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں شامل

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19اپریل 2016ء ) دنیا کے بہترین فٹ بالر میں سے ایک لیونل میسی 500 سو گول کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔ میسی نے یہ اعزاز سپینش لیگ میں ویلنشیا کے خلاف گول کرکے حاصل کیا ، انہوں نے بارسلونا کے لیے 450 اور ارجنٹینا کے لیے 50 گول کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہرہ آفاق فٹبالر کے لیے 2005ء سےاب تک کے سالوں میں 2012ء بہترین سال رہا جس میں انھوں نے 91 گول کیے، 2016ء میں میسی اب تک صرف 26 گول سکور کرسکے ہیں ۔

28 سالہ میسی کے 500 گول میں 38 ہیٹ ٹرکس بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے اپنے قدرتی الٹے پاؤں سے 406 ،سیدھے پاؤں سے 71 اور ہیڈر کے ذریعے 21 بار گیند جال میں پھینکا ۔ میسی سے قبل ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو بھی کیریئر کے پانچ سو گول مکمل کرچکے ہیں مگر بارسلونا سٹار کی گول کرنے کی اوسط رونالڈو سے بہتر ہے ۔