نان پروفیشنل ماڈلز کی وجہ سے فیشن انڈسٹری کی نیک نامی پر حرف آرہا ہے‘ ریچل خان
بدھ 20 اپریل 2016 12:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) نامور ماڈل و اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے کہ نان پروفیشنل ماڈلز کی وجہ سے فیشن انڈسٹری کی نیک نامی پر حرف آرہا ہے ،جو بھی فیشن انڈسٹری جوائن کرنا چاہتا ہے اس کو ماڈلنگ کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے اس شعبے میں آنا چاہیے ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں ان پڑھ اور ماڈلنگ سے نا واقف ایسی خواتین فیشن شوز میں دیکھنے کو ملتی ہیں جن کو ماڈلنگ کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ہے ایسی ہی ماڈلز کی وجہ سے باصلاحیت ماڈلز کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، ایسی خواتین کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں لایا جاتا ہے ۔
ریچل خان نے کہا کہ جو بھی فیشن انڈسٹری جوائن کرنا چاہتا ہے اس کو ماڈلنگ کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے اس شعبے میں آنا چاہیے ۔پاکستان میں بے شمار اچھے ادارے موجود ہیں جہاں ماڈلنگ کی بنیادی تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کو اپنے کام سے عشق کی حد تک لگاؤ ہو تب ہی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.