کراچی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان گرفتار

بدھ 20 اپریل 2016 13:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء )کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے تین ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیاں زیر حراست ملزم فہیم بھورا کی نشادہی پر کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے پی آئی بی اور تین ہٹی پر ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری زیر حراست ملزم فہیم عرف چشمہ عرف بھورا کی نشادہی پر عمل میں آئی۔ ملزم فہیم عرف بھورا چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائند چنو ماموں کا قر یبی ساتھی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو گزشتہ روز گلستان جوہر کے علاقے سے حراست میں لیا تھا۔