پاکستان سپر لیگ، دوسر ے ایڈیشن کیلئے گراؤنڈ ز کی بکنگ کو حتمی شکل دیدی گئی
بدھ 20 اپریل 2016 13:30
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اپریل 2016ء ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ،ایونٹ کی ممکنہ تاریخوں میں گراؤنڈ کی بکنگ کے لیے متحدہ عرب امارت کرکٹ بورڈ سے بات چیت بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئر مین نجم سیٹھی ، مارکیٹنگ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی اور ڈائریکٹر کرکٹ عثمان واہلہ نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مقامی حکام سے ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے گراؤنڈبک کرانے کے لیے تبادلہ خیا ل کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے ان ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد پاکستان سپر لیگ کے فروری 2017ء کی ممکنہ تاریخوں میں شیڈول دوسرے ایڈیشن کے لیے گراؤنڈز کی بکنگ کے حوالے سے بات چیت کرنا تھا ، اس ضمن میں دونوں کرکٹ بورڈ کے مابین معاہدے کے لیے جلد ہی خطوط لکھے جائیں گے تاہم زبانی طور پر یہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔(جاری ہے)
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن مالی اور شائقین کرکٹ کی حاضری کے لحاظ سے انتہائی شاندار رہا تھا اور ہمیں امید ہے دوسرا ایڈیشن پہلے سے زیادہ کامیاب ثابت ہوگا ، ہم پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اس سال مزید بہترپاکستان سپر لیگ کروانے کی کوشش کریں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.