راجن پور کے علاقے دریاؤں کے ساتھ نو گو ایریاز میں چھوٹو گینگ تھا ٗپولیس چوکیاں خالی تھیں ٗریا ض حسین پیر زادہ

بدھ 20 اپریل 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ راجن پور کے علاقے دریاؤں کے ساتھ نو گو ایریاز میں چھوٹو گینگ تھا ٗپولیس چوکیاں خالی تھیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجن پور کے علاقے میں چھوٹو گینگ بلوچ قبیلہ کا تھا جو اغواء برائے تاوان سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھا، اکثر پولیس سے مقابلے ہوتے تھے، سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں سے اب انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دراصل راجن پور کے اس علاقے میں پولیس کیلئے چوکیاں قائم کی گئی تھیں مگر پولیس ان چوکیوں میں موجود نہ تھی۔ اسی وجہ سے چھوٹو گینگ نے سب سے پہلے ان چوکیوں پر قبضہ کیا اور اس کے بعد اس علاقے میں مجرمانہ کارروائیاں شروع کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دراصل چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کے والد کو قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے والد کا بدلہ لینے کیلئے اس طرف رخ کیا۔

متعلقہ عنوان :