لاڑکانہ سندھ کی رہائشی ڈاکٹر بھگونت دیوی کی قبضہ گروپ کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ
دو سو انیس جریب زمین جو میڈیکل کالج اور میڈیکل یونیورسٹی کیلئے مختص کی گئی ہے کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے،پریس کانفرنس
بدھ 20 اپریل 2016 21:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ سندھ کی رہائشی ڈاکٹر بھگونت دیوی نے مرکزی حکومت‘سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دو سو انیس جریب زمین جو میڈیکل کالج اور میڈیکل یونیورسٹی کیلئے مختص کی گئی ہے کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر بھگونت دیوی کا کہنا تھا کہ 1994 ء سے آٹھ ہزار فٹ زمین کلینک بنانے اور غریب عوام کی خدمت کرنے کیلئے زمین خریدی مگر چند روز بعد ہی اس زمین پر قبضہ گروپ مافیا نے قبضہ کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ 1997 ء میں دو سو انیس جریب زمین میڈیکل کالج اور میڈیکل یونیورسٹی بنانے کیلئے خریدی گئی جبکہ 2007 ء میں معلوم ہواقبضہ مافیا نے جعلی کاغذات بنوا کراس زمین پر قبضہ کیا تاہم پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک مافیا زمین پر قابض ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے ان کو اور ان کے شوہر ڈاکٹر بھگوان داس کوقتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں،6 اگست 2015 ء کو ان کا شوہر کلینک میں مریضوں کا معائنہ کررہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور 6 ماہ بعد نامعلوم ملزمان کیخلاف آیف آئی آر درج کی،لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گھڑ ہے اور پارٹی کے رہنماء کی پشت پناہی ملزمان کو حاصل ہے ،اسی لئے پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔
انہوں نے مرکزی حکومت‘سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرکے ان کی زمین واگزار کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.