تنہائی سے فالج اور امراضِ قلب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں‘ ماہرین
جمعہ 22 اپریل 2016 14:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء ) ماہرین نے ایک طویل مطالعے کے بعد کہا ہے کہ تنہائی سے فالج اور امراضِ قلب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔اگرچہ سست رفتار زندگی، ورزش کا نہ کرنا اور ذہنی پریشانی اور تنا وغیرہ سے اسٹروک (فالج)اور دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں لیکن تنہائی لوگوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے تنہائی کے تین انداز سے اثرات پر بحث کی ہیں جن میں برتا، جسمانی اور نفسیاتی اثرات شامل ہیں۔
برطانوی ماہرین نے اس تحقیق کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کا بغور جائزہ لیا ہے جن میں سے 4ہزار سے زائد افراد امراض قلب اور 3ہزار افراد فالج کا شکار ہورہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے مطالعے سے معلوم ہوا کہ اگر انسان تنہا اور الگ تھلگ رہتا ہے تو اس سے امراضِ قلب کے خطرات 29فیصد اور اور فالج کے خطرات 32فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق اکیلے رہنے سے نیند میں کمی، ڈپریشن اور انسانی عزم کمزور پڑتا ہے۔
اسی طری انسان سگریٹ نوشی اور دیگر بری عادات میں گرفتار ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ تنہائی بلڈ پریشر میں اضافے اور جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شدید متاثر کرنے کی وجہ بنتی ہے۔ اس کے نتیجے میں اکیلے رہنے والے لوگ قبل از وقت موت سے ہمکنار ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ تنہا لوگوں کے پاس جاکر ان سے بات کرنا اور انہیں دوستانہ ماحول فراہم کرنا نہایت ضروری ہوجاتا ہے تاکہ ان کی زندگی میں کچھ بہتری لائی جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.