ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضر ی سے عارضی استثنٰی کی درخواست مسترد
جمعہ 22 اپریل 2016 17:33
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضر ی سے عارضی استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو مقدمہ کے تفتیشی افسر نے تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف دو سال سے اسلام آباد میں مقیم نہیں، پہلے وہ کراچی اور اب وہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں جس کے باعث ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سمن پر تعمیل نہیں ہو سکی۔
سابق صدر کے وکیل نے ان کی تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے حاضری سے ایک دن کا استثنٰی دینے کی درخواست دائر کی جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ میڈیکل رپورٹ جعلی ہے۔(جاری ہے)
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر سابق صدر کو ڈاکٹروں نے اجازت دی اور سکیورٹی دی گئی تو وہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ اڑھائی سال سے ملزم اس مقدمہ میں پیش نہیں ہوا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش اور پرویز مشرف کے وکیل کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ عدالت نے حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور مقدمہ کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ ماتحت عدلیہ کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60 ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حکم پر مذکورہ مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا گیا تھا ۔سابق صدر پرویز مشرف نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس پر فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے اور مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.