تیونس کی میزبانی میں دوسری عالمی عرب کانفرنس برائے فلسطین شروع ، عرب ویورپی مالک ، اسلامی دنیا سے مندوبین کی شرکت
ہفتہ 23 اپریل 2016 14:42
تیونس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) تیونس کی میزبانی میں دوسری عالمی عرب کانفرنس برائے فلسطین شروع ہوگئی جس کا افتتاح تیونس کی جنرل لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حسین العباسی نے کیا۔ کانفرنس میں عرب ممالک، فلسطین، اسلامی دنیا اور یورپی ملکوں سے بھی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کانفرنس کو ’فورم برائے حصول انصاف برائے فلسطین‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
کانفرنس کا اہتمام 'بین الاقوامی عرب رابطہ سنٹر کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم کانفرنس میں تیونس کی جنرل لیبر فیڈریشن، تیونس اور عرب ممالک میں سرگرم انسانی حقوق کے اداروں اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کی بڑی تعداد بھی اس میں حصہ لے رہی ہے۔کانفرنس کے گزشتہ روز کے سیشن میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستی، فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث صہیونیوں کو عالمی عدالتوں کے کٹہرے میں لانے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیساتھ اسرائیل کی انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی پر مقررین نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.