چین افریقہ کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہے
ہم نے نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں کئی گروپوں کوتربیت دی ہے ، لی پینڈ جی
ہفتہ 23 اپریل 2016 14:58
عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین افریقہ کے ساتھ سروے ، نقشہ جات اور زمینی معلومات کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتاہے ، چین افریقہ کی ارضی اطلاعات کی استعداد میں اضافے کے لئے کردار ادا کر سکتا ہے ، چین افریقی پیشہ ور افراد کو تربیت دینے اور انہیں آلات فراہم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے جبکہ وہ علاقے میں سیٹلائٹ معلومات کی فراہمی میں تعاون کر سکتا ہے ۔
یہ بات چین کی نیشنل ایڈمنسٹریشن آف سرونگ میپنگ اینڈ جیوانفارمیشن کے نائب سربراہ لی پینڈ جی نے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں ایک عالمی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئی کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں سرکاری افسران اورانجنیئر ز کے مختلف گروپوں کو تربیت دی ہے ، ہم نے سروے کرنے ، نقشے تیار کرنے ، سافٹ ویئر اور سیٹلائٹ کے بارے میں آلات بھی افریقی ممالک کو عطیہ کئے ہیں ، ہم نے چینی یونیورسٹیوں میں بڑی تعداد میں افریقی نوجوانوں کو تربیت دی ہے ، اس طریقے سے ہم افریقہ میں مزید مفید معلومات دے سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.