راولپنڈی، تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام ، آرمی چیف و افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی
ہفتہ 23 اپریل 2016 20:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام چوک چاہ سلطان سے راولپنڈی پریس کلب تک، آرمی چیف و افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل مرکزی سکریٹری جنرل ڈاکٹر عرفان ، مولانا عمران سندھو، چیف آرگنائزر راولپنڈی ڈویژن خان محمد خان اور دیگر کر رہے تھے، ریلی میں بڑی تعداد میں اہلیان راولپنڈی نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
ریلی چاہ سلطان سے شروع ہوئی اور راولپنڈی پریس کلب کے باہر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی شرکاء نے قومی پرچم اُٹھا رکھے تھے اور کرپشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے ریلی کے انعقاد کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان نے نا صرف عسکری دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف احتساب کا عمل بھی سب سے پہلے فوج سے شروع کر کے تاریخی مثال قائم کر دی اس وقت پاکستانی قوم کی نظریں جنرل راحیل شریف پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، سیاسی اور معاشی دہشت گردوں اور اقتدار پرست ٹولے سے قوم کو نجات دلائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.