وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے اٹھائے جانے والے انتظامات پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
ہفتہ 23 اپریل 2016 22:36
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے اٹھائے جانے والے انتظامات پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جیسا کہ گزشتہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا پہلے مرحلہ میں دستیاب 850 میگا ہرٹز کے سپیکٹرم کی نیلامی جبکہ دوسرے مرحلہ میں 1800 میگاہرٹز کی نیلامی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر خزانہ کی ہدایات کی روشنی میں اس عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ سپیکٹرم کی مناسب تعداد کو بتدریج بڑھایا جائے گا اور پاکستانی صارفین کیلئے ڈیٹا سروسز کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز بشمول وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) نے اجلاس کو بتایا کہ باقی ماندہ پروسیجرل اقدامات مکمل کرنے کیلئے باہم مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ نیلامی کا عمل بہتر اور شفاف انداز میں منعقد ہوسکے۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد ، وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اﷲ اور وزارت خزانہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ٹی اے اور ایف اے بی کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.