آئی سی سی کا اجلاس (کل) دبئی میں ہوگا ٗتمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ زکے سربراہان شریک ہوں گے
آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں کرکٹ کے تینوں طرز کی دوطرفہ سیریز کے نتائج کیلئے پوائنٹس نظام متعارف کرانے پر غور کیا جائیگا یہ نظام دو طرفہ سیریز کے دوران تمام طرز کرکٹ میں نافذ کیا جائے گا جو ویمنز ایشز میں 2013 میں آزمایا گیا تھا ٗرپورٹ
اتوار 24 اپریل 2016 13:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) آئی سی سی کا اجلاس (کل) پیر 25 اپریل کو دبئی میں ہوگا ٗتمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ زکے سربراہان شریک ہوں گے ٗاجلاس میں کرکٹ کے تینوں طرز کی دوطرفہ سیریز کے نتائج کیلئے پوائنٹس نظام متعارف کرانے پر غور کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نظام دو طرفہ سیریز کے دوران تمام طرز کرکٹ میں نافذ کیا جائے گا جو ویمنز ایشز میں 2013 میں آزمایا گیا تھا جس کے تحت چمپین شپ کے فاتح کا مجموعی نتیجہ نکالا جاتا ہے اور اب یہ دو طرفہ سیریز میں قابل عمل بنانے کیلئے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔
اس نظام کوابتدائی طورپر انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے اٹھایا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) سے رواں سال ٹیموں کے دورے میں آزمانے پر رابطے میں ہیں ٗ ایس ایل سی نے ای سی بی کے رابطے کی تصدیق کی تھی۔(جاری ہے)
کرکٹ آسٹریلیا کے پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف اس نظام کو نافذ کیا تو اس کو قریب سے جانچا جائے گا جس کے بعد اگلی سیریز آسٹریلیا ٹیم کی ہے جس میں وہ جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس کی مشق کیلئے تیارہیں اور دیکھا جائے گا کہ یہ کیسے کام کرتا ہے تاہم اس سے قبل موجودہ نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی چاہے یہ ہوم سیریز ہو یا پھر دوسرے ملکوں کے دورے ہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.