جنوبی پنجاب جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے،پنجاب کے دیگر اضلاع سے جرائم کرکے مجرمان جنوبی پنجاب میں پناہ لے لیتے ہیں،ذوالفقار کھوسہ
اتوار 24 اپریل 2016 18:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) سینیٹر سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع سے جرائم کرکے مجرمان جنوبی پنجاب میں پناہ لے لیتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء و سینیٹر سردار سردار ذوالفقار علی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس جنوبی پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے یکسر نطر انداز کررہی ہیں جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد نے پسماندہ ترین علاقوں کو اپنی اماجگاہ بنالیا ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50 سال سے جنوبی پنجاب کو دانستہ طور پر محروم رکھا گیا ہے اور سکول و کالجز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں سے مجرمان نے پناہ لینے کیلئے جنوبی پنجاب کا رخ کرلیا ہے۔(جاری ہے)
جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازہ خان‘ راجن پور ‘ رحیم یار خان کے مقیم جرائم پیشہ افراد سے پریشان ہیں۔ اسی طرح جنوبی پنجاب میں جرائم کا بے پناہ اضافہ ہونے کی اصل وجہ حکومت کی نظر اندازی ہے اور پولیس آفیسران اور دیگر سکیورٹی اداروں نے اس علاقے کو نظر انداز کر رکھا ہے۔
حکومتی اداروں اور سکیورٹی اداروں کو امن و امان اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کو خصوصی پیکج دے کر محرومیاں ختم کریں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ غربت اور پسماندگی کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے مکینوں کے بھی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس حوالے سے حکومت کو سوچنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.