چنیوٹ‘زمیندار کاچرواہوں کی بکریاں کھیتوں میں گھسنے پر انسانیت سوز تشدد‘ تینوں چرواہے ہسپتال منتقل
اتوار 24 اپریل 2016 19:56
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ضلع چنیوٹ میں ایک اور زمیندار نے غریب چرواہوں کو کھیتوں میں بکریاں گھس جانے کی عبرتناک سزا دے کر انسانیت سوز واقعہ کی نئی تاریخ رقم کر دی ۔مجبور بے بس تین چرواہے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے رہے مگر ظالم زمیندار نے بیہمانہ تشدد کرکے حالت نازک ہوجانے پر جان چھوڑی تینوں چرواہوں کو نازک ھالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا علاقہ زمیندار نے کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تین چرواہوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔
تشدد کی وجہ سے تینوں افراد کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے علاقہ کوٹ روشن کا صلابت اپنے بھائیوں اکرام اور نجابت کے ہمراہ بکریاں چرا رہا تھا ۔(جاری ہے)
کہ علاقہ زمیندار صادق نے انہیں بکریاں اپنے کھیت میں داخل کرنے سے منع کیا۔اسی دوران تین بکریاں پھلانگ کر صادق کی فصل گندم میں داخل ہو گئیں جس پر وہ طیش میں آ گیا جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر صلابت، اکرام اور نجابت پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔
تشدد کے نتیجہ میں تینوں بھائیوں کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے جس پر اہل دیہہ نے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا۔ہسپتال میں نجابت کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر اسے فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر نے صادق کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.