بھارتی حکومت نے معروف کاروباری شخصیت وجے مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ، مالیا کے خلاف کافی شواہد ملنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے،ترجمان وزارت خارجہ

اتوار 24 اپریل 2016 20:33

بھارتی حکومت نے معروف کاروباری شخصیت وجے مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) بھارتی حکومت نے سرکاری بینکوں کے اربوں روپے کے مقروض معروف کاروباری شخصیت وجے مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابقحکومت نے سرکاری بینکوں کے اربوں روپے کے مقروض وجے مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا ہے کہ مالیا کے خلاف کافی شواہد ملنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے وزارت خارجہ کے سامنے پیش کردہ حقائق کی بنیاد پر مسٹر مالیہ کو جاری وجہ بتانوٹس پر ان کے جواب اور ممبئی کی ایک عدالت کی طرف سے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے جانے پر غور کرنے کے بعد وزارت خارجہ نے پاسپورٹ ایکٹ 1967 کی دفعہ 10 (3)سی) اور دفعہ 10 (3) (ایچ کے تحت وجے مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی حکومت مالیا کی بھارت حوالگی کے حوالے سے بھی قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔واضح رہے کہ وجے مالیہ بھارتی بینکوں سے ایک بلین ڈالر سے زائد قرضے لے کر مارچ میں لندن چلے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :