گندم کی کٹائی کے بعد بھریاں باندھنے میں غفلت کامظاہر ہ نہ کریں ۔ محکمہ زراعت

منگل 26 اپریل 2016 15:08

گندم کی کٹائی کے بعد بھریاں باندھنے میں غفلت کامظاہر ہ نہ کریں ۔ محکمہ ..

فیصل آباد۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء )گندم کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کی بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بھریوں کو باندھنے کیلئے پرالی یا اسی قسم کی ناڑ استعمال کریں اور کٹائی کے بعد بھریاں باندھنے میں کسی غفلت کامظاہر ہ نہ کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ گند م کی کٹائی کے موقع پر غیر اقسام کے پودے نکالنے کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر گندم کے دانے میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زائد ہو تو اس صورت میں کاشتکاروں کو محکمہ خوراک یافلور ملز کو گندم کی فروخت میں دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب جبکہ موسم خشک اور دھوپ کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیاہے لہٰذاکاشتکار مزید ایک دو روز گندم کی فصل کو خشک ہونے دیں اوراس کے بعد کٹائی و گہائی کاعمل شروع کیا جائے ۔