شکر قندی ایک اہم نقد آور فصل ہے ۔ماہرین زراعت

منگل 26 اپریل 2016 15:09

فیصل آباد۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء ) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ موسم گرما میں شکر قندی کو ایک اہم نقد آور فصل کے طور پر کاشت کیا جاسکتا ہے۔ شکر قندی کو تھوڑی کھاد اور کم پانی سے بھی اگا کر بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شکر قندی میں 30 سے 35 فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی وائٹ سٹار قسم سفید رنگ کی بہترین پیداوار دینے والی انتہائی مفید قسم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ کاشت کرنے کیلئے 180 سے 200 کلوگرام شکرقندی درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریتلی میرا زمین جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو وہ شکر قندی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ثابت ہوسکتی ہے۔