گا ئے ،بھینسو ں و بھیڑ بکر یو ں میں " منہ کھر ، گل گھو ٹو" کی رو ک تھام بارے مفت ویکسینیشن کیمپس کا انعقاد

منگل 26 اپریل 2016 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کی سیو ر سٹو ڈنٹ سو سا ئٹی نے عا لمی دن برا ئے ویٹر نری کے سلسلے میں لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلو پمنٹ پنجاب اورآگا ہی اینڈ ہیلپ فار آل این جی او کے با ہمی اشترا ک سے اسسٹنٹ پرو فیسر ڈاکٹر محمد اُ نیب کی سر برا ہی میں گا ئے بھینسوں اور بھیڑ بکر یو ں میں پا ئی جا نے والی مہلک بیما ر ی"منہ کھر ،گل گھو ٹو" کی رو ک تھام کے حوا لے سے لا ہور کے قر یبی دیہا ت تلوارا اور ملک پو ر میں مفت ویکسینیشن کیمپس منعقد کر وائے۔

(جاری ہے)

جس میں یو نیو ر سٹی کے ڈاکٹر آف ویٹر نر ی میڈ یسن کے طلبہ و طالبا ت کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا اور گھر گھر جا کر فار مر ز کے تقر یباً آٹھ سوبھیڑ بکر یو ں، گا ئے بھینسو ں کی مفت ویکسین کی۔ تلوارا اور ملک پو ر دیہا ت کے فارمر ز نے ویٹر نری یو نیو رسٹی کی کا وشوں کو سرا ہا نیزپا لتو جا نورو ں کے علا ج معا لجے و فلا ح کے حوالے سے مفت ویکسین کیمپس کے انعقاد کو انتہا ئی موثر قرار دیا۔