وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ نافذ کرنے سے روک دیا
وزیر اعظم کے سوات کے دورہ کے موقع پر ممکنہ طور پر واپس لینے کااعلان کیا جائے گا
منگل 26 اپریل 2016 19:16
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ نافذ کرنے سے ایف بی آر کو روک دیا ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سوات کے دورہ کے موقع پر ممکنہ طور پراسے واپس لینے کااعلان کردیا جائے گا ۔
(جاری ہے)
مالاکنڈ ڈویژن کے کسٹم ایکٹ کے نفاذ واپس لینے پر وزارت قانون اور ایف بی آر نے اس کی مخالفت کی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ ختم کرنے کے لئے سمری صدر مملکت کو اسال کی جا چکی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ سوات کے موقع پر ہونے والے جلسہ میں اس کاباقاعدہ طو ر پر اعلان کردیا جائے گا ۔
تاہم ایف بی آر کو نئے دفاتر کے قیام سے بھی روک دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ واپس لینے کے لئے ایوان صدر کو بھی سفارشات کی گئی ہے وزیر اعظم کی جانب سے یہ سفارشات کی جا چکی ہے تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پہلے سے ہی گورنر کے توسط سے سمری صدر مملکت کو ارسال کی جا چکی ہے تاہم صدر مملکت کی جانب سے تاحال اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.