معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی اندر تحقیقی اور تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر فرحت سلیمی
منگل 26 اپریل 2016 19:35
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہا ہے کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی اندر تحقیقی اور تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کے حصول کیلئے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی معاونت سے مختصر دورانیہ کے کورسز کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ناصرف یونیورسٹی بلکہ مقامی کالجز کے اساتذہ کو بھی ان کورسسز سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔
یہ بات انہوں نے انگلش لینگویج ٹیچنگ ریفارمزپراجیکٹ کے تحت ” ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ سکلز“ کے عنوان سے منعقدہ سات روزہ تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈین آف ہیومینٹی ایف سی کالج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر وسیم انور اورایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی آصف حسین، ڈین آف سوشل سائنسزڈاکٹر خلیل احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افضال بٹ اورڈین آف نیچرل سائنسزڈاکٹر حارث رشیدنے شرکت کی ۔
وی سی ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہاکہ ایچ ای سی کی جانب سے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کی جانے والی کاوش قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیافتہ ممالک میں درس و تدریس کے میدان میں نت نئے تجربات کئے جارہے ہیں اور اساتذہ کے پڑھانے کی مہارت کو بڑھانے کیلئے ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دور جدید کے چیلنجیز سے نمٹنے کیلئے ٹیچنگ کے پیشہ کو اس کا جائز مقام دینا ہوگا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ امور کو قومی جذبہ سے انجام دیں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھارنے کیلئے محنت او ر لگن سے کام کریں ۔ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے ٹریننگ کیلئے آئے ہوئے اساتذہ ڈ ین آف ہیومینٹی ایف سی کالج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر وسیم انور اورایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی آصف حسین و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.