لال مسجد کے نائب خطیب اسلحہ رکھنے پر گرفتاری کے بعدلائسنس جمع کرائے جانے پر رہاکردیئے گئے
بدھ 27 اپریل 2016 16:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) لال مسجد کے نائب خطیب اسلحہ رکھنے پر گرفتاری کے بعدلائسنس جمع کرائے جانے پر رہاکردیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران لال مسجد کے ایک خطیب اور 54 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا تاہم بعدازاں مذکورہ خطیب کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق لال مسجد کے نائب خطیب عامر صدیقی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب بارہ کہو پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مدرسے کی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 3 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا تھا کہ عامر صدیقی کی زیر سرپرستی چلنے والا یہ مدرسہ ایک نجی سکول کی جگہ پر قائم کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
جب عامر صدیقی اسلحے کے لائسنس دکھانے میں ناکام رہے تو انہیں پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں تھوڑی دیر بعد کچھ مقامی افراد اسلحے کا لائسنس لے کر پیش ہوئے جس کے بعد مذکورہ خطیب کو رہا کردیا گیا ‘ لائسنس کو پولیس نے تصدیق کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
جب لال مسجد شہداء فاونڈیشن کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ صدیقی صاحب کی گرفتاری کی وجہ ان کی ملکیت سے 3 کلاشنکوفوں کا برآمد ہونا تھا ‘ان کا کہنا تھا کہ آپریشن پورے بارہ کہو میں کیا گیا جس میں عامر صدیقی کا گھر بھی شامل تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے رینجرز ترجمان سے بات کی تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ عامر صدیقی کو رہا کردیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ عامر صدیقی کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعابد اورکزئی نے پولیس سٹیشن جا کر ان کی ضمانت کراوئی۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بارہ کہو کے علاقے مدینہ ٹاؤن، میرا بیگوال، اتھل اور پی ٹی وی کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔اس آپریشن کے دوران 54 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں کچھ افغان شہری بھی شامل تھے جنہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لیے منتقل کیا گیا۔پورے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ‘جن میں 19 بارہ بور کی بندوق، 108 بندوق کے راؤنڈ ‘ 1512راؤنڈز کے ساتھ 5 ایس ایم جی ‘3 نائن ایم ایم پستول 50 راؤنڈ کے ساتھ، ایک 44 بور کی بندوق 312 راؤنڈ کے ساتھ، ایک 22 بور کی رائفل اور اس کے 300 راؤنڈ، 2 سیون ایم ایم پستول اور اس کے 19 راؤنڈ، 18 تیس بور کی پستول اور 200 راؤنڈز، ایک 32 بور ریوالور اور 18 راؤنڈز، ایک 45 بور پستول اور 10 خنجر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.