افغانستان سے 22 روز قبل 11 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہوئے :انٹیلی جنس اور پولیس ذرائع کا انکشاف
میاں محمد ندیم جمعرات 28 اپریل 2016 12:08
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اپریل۔2016ء) افغانستان سے 22 روز قبل 11 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہوئے گئے 2 نے خیبر پختونخوا میں حالیہ خود کش حملے کیے۔انٹیلی جنس اور پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سجنا گروپ سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں اور ان کے پاکستان میں داخل ہونے سے متعلق معلومات انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے حاصل کی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خود کش بمبار پنجاب بالخصوص لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں حملہ کرسکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آئی بی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہسپتالوں، شاپنگ سینٹرز، بازاروں، پارکس، فوڈ اسٹریٹس اور شاپنگ مالز کے اندر اور اطراف میں سیکورٹی بڑھائیں۔(جاری ہے)
سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد حساس مقامات کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے، جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کچے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سخت نگرانی شروع کر دی ہے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں خفیہ اداروں اور رینجرز نے اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کا بھی آغاز کردیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.