عبدالرشید قتل کیس؛ پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست واپس لے لی گئی
جمعرات 28 اپریل 2016 13:44
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء ) ٓاسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف دائر درخواست ان کے وکیل کو واپس کر دی ہے ،گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر محمود عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ٹرائل کورٹ میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کے لیے نئی درخواست دائر کر دی ہے لہٰذا فی الحال اس درخواست کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست ان کے وکیل کو واپس کر دی ہے،واضح رہے کہ غازی عبدالرشید غازی قتل کیس میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن نے 20فروری کو سابق صدر پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،گزشتہ سماعت پرپرویزمشرف کے وکیل ملک طاہر محمود نے دوران سماعت موقف اختیار کیا تھاکہ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 27اگست 2015کے فیصلے کی روشنی میں ٹرائل کورٹ میں پرویزمشرف کی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر مستقل حاضری سے استثنا کے لئے درخواست دائر کی تھی تاہم اماتحت عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو مسترد کرتے ہوئے ان کے موکل ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تھے،،میرے موٴکل بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا ٹرائل کورٹ کا 20ا فیصلہ انصاف کے خلاف ہے، اس پرلال مسجدکے وکیل طارق اسد نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہاتھاکہ باوجود اس کے کہ عدالت نے ہمیں نوٹس جاری نہیں کیے،میں عدالت کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں،ملزم کے وکیل بہت سے حقائق سے واقف نہیں،ملزم کے وکیل نے ٹرائل کورٹ میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ ملزم بیماری کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے جبکہ ملزم کے دوسرے وکلاء نے سپریم کورٹ میں ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم پرویزمشرف نے 20فروری کو ایک تقریب میں شرکت کی،اس بات کا علم ملک طاہر محمود کو نہیں ہے،ٹرائل کورٹ نے مکمل اطمینان کے ساتھ فریقین کے وکلاء کو سننے کے بعد میرٹ پر یہ فیصلہ کیا،اس سے قبل تین دوسرے ایڈیشنل سیشن ججز بھی اسی قسم کے فیصلے صادر فرما چکے ہیں،ملزم کو اگر اب ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز کی قابلیت پر ہی اعتماد نہیں تو کیا مقدمے کے ٹرائل کے لئے باہر سے ججز بلائے جائیں“۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.