عوام وزیراعظم کے محافظ بنے رہیں گے، مخالفین منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وزیر اعظم کے ترقی کے ویژن سے خطے میں انقلاب آئے گا، کسی کو ترقی کا عمل روکنے کی اجازت نہیں دی جائیگی
گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا جلسہ عام سے خطاب
جمعرات 28 اپریل 2016 20:20
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم ملک کے عوام وزیراعظم نواز شریف کے محافظ بنے رہیں گے، مخالفین منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جمعرات کو ہزارہ یونیورسٹی میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ آج ان کے محبوب قائد مانسہرہ آئے ہیں اور گورنر کا حلف اٹھانے کے بعد میرا بھی یہ مانسہرہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
عوام کی بہت بڑی تعداد کی یہاں آمد اس بات کا واضح ثبو ت ہے کہ عوام ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو سیاسی سپورٹ ملی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگی کارکن پاکستان میں جمہوریت اور و زیر اعظم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے کو تیار ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کے ترقی کے ویژن سے خطے میں انقلاب آئے گا۔
انہوں نے کہاکہ بعض نادان سیاسی لیڈر کشیدگی کی فضاء پیدا کر کے اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر اس وقت ترقی کا عمل رکا تو یہ عوام کا نقصان ہو گا اور کسی کو بھی ترقی کا عمل روکنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے ہزارہ موٹر وے اور یونیورسٹی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں تعلیمی انقلاب بھی صوبے میں وزیر اعظم کی پالیسیوں سے ہی آئے گا۔ مخالفین منفی سیاست کر کے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف ملک و قوم کے محافظ کا کردار ادا کررہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.