انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کا تحفظ قومی معیشت کے فروغ کیلئے ناگزیرہے، شاہد رشید
آئی پی آرز آن لائن رجسٹریشن ویب پورٹل کا اجراء جلد ہو گا، آئی پی رائٹس سمینار
جمعرات 28 اپریل 2016 22:07
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) چیئرمین ادارہ حقوق املاک دانش شاہد رشید نے کہا ہے کہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کا تحفظ قومی معیشت کے فروغ کے لئے ناگزیرہے، اس سے چربہ سازی اورنقالی کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ، جدت اور ایجادات کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوتا ہے اور آئی پی رائٹس کے تحفظ سے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل آئی پی ڈے کے حوالے سے ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میں بڑی تعداد میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور مختلف اداروں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹریڈ مارکس ، کاپی رائٹس ، پیٹنٹس ، کی اہمیت اور رجسٹریشن کے حوالے سے پریزنٹینشز دی گئیں۔(جاری ہے)
چیئرمین آئی پی او نے کہاکہ امریکہ کی قومی پیداوار میں آئی پی آرز کا حصہ 38 فیصد ہے اور اس شعبے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد ہی پاکستان میں ٹریڈ مارک ، پیٹنٹس سمیت دیگر آئی پی آرز کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے ویب پورٹل کا اجراء کر دیا جائے گا جس سے سہولت کے ساتھ ان لائن رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی اور وقت کی بھی بچت ہو گی ۔
انہوں نے کہا تاجربرداری کو ڈآئی پی رائٹس کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے آئی پی او پاکستان دور رس نتائج کے حامل منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مقابلے کے موجودہ دور میں تارجروں ، صنعتکاروں اور تخلیق کاروں کے لئے آئی پی آرز سے آگاہی بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں موثر قوانین مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اور آئی پی رائٹس کے تحفظ سے کاروبار ی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ تخلیق اور جدت میں بہتری آتی ہے جس سے اقتصادی و معاشی ترقی کا عمل تیز ہوتا ہے۔ انہوں نے تاجروں و صنعتکاروں کو کاروباری حقوق کا تحفظ دینے کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.