بھارتی حکومت کاجنسی جرائم میں ملوث افراد کی معلومات شائع کرنے کا منصوبہ

جمعرات 28 اپریل 2016 22:25

بھارتی حکومت کاجنسی جرائم میں ملوث افراد کی معلومات شائع کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) بھارت کے ایک وزیر کے مطابق حکومت جنسی جرائم میں ملوث افراد کا رجسٹر شائع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے،مختلف وزارتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہدایات تیار کی جا رہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بات داخلہ امور کی جونیئر وزیر کرن رجیجو کے حوالے سے بتائی گئی ہے ۔یہ اقدام تین سال سے زیادہ عرصہ پہلے دہلی میں ایک طالبہ کے ریپ اور قتل کے واقعے کے بعد جنسی تشدد کے خلاف اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کے وسیع تر مطالبات کے بعد کیا جا رہا ہے۔

اس واقعے کے بعد ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد ریپ کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ تاہم اس کے باوجود ملک میں عورتوں اور بچوں کے خلاف پرتشدد جنسی حملے ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مجوزہ رجسٹر میں جنسی مجرموں کے متعلق مختلف قسم کی تفصیل ہو گی جس میں ان کے نام، پتے، ٹیلیفون نمبر اور حالیہ تصویر شامل ہیں۔ان جرائم میں کسی کا غلط نیت سے پیچھا کرنا اور شہوت نظری بھی شامل ہے۔وزارتِ داخلہ کی ایک اور جونیئر وزیر بارتھی بھائی چوہدری نے کہا کہ اس سے دوبارہ جنسی جرم کے بارے میں سوچنے والوں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہو گا اور عوام کو اس سے بہت فائدہ ہو گا۔حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ ابھی ابتدائی شکل میں ہے اور اسے عوامی مشاورت کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :