ہم فنکار لوگوں کو صرف فن کا ہنر ہی آتا ہے ، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ قوی خان
جمعہ 29 اپریل 2016 12:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء ) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ ہم فنکار لوگ ہیں اور ہمیں صرف فن کا ہنر ہی آتا ہے ، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، 1985ء میں سیاست کے میدان میں قسمت آزمائی کرنے کے بعد دوبارہ اس طرف رخ نہیں کیا ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 1985ء میں ہونے والے عام انتخابات میں جمیل فخری ( مرحوم ) نے بطور ایم پی اے میرے کاغذات جمع کروائے اور عوام کی طرف سے بھی مجھے بے حد پذیرائی ملی تاہم یہ الیکشن میں 9ہزار 975ووٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی ہار گیا اور اس کے بعد میں نے پھر سیاست کی جانب رخ نہیں کیا اور اب میری تمام تر توجہ ٹی وی ڈراموں کی طرف مرکوز ہے ۔
قوی خان نے کہا کہ منسٹری آف کلچریا اس سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو تمام فنکاروں کا کمپیوٹر ڈیٹا اکٹھا کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی مسائل میں ان کی مدد کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تیں میں نے کوشش کر کے فنکاروں کے لئے حکومت سے فنڈ ریلیز کروائے ہیں مگر ابھی بھی پاکستان میں ایسے بے شمار فنکار موجود ہیں جن کے گھریلو حالات ناگفتہ ہو چکے ہیں ۔ اس حوالے سے حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینی چاہیے ۔ کیونکہ فنکار بہت حساس ہوتاہے اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے اس کی انا مجروح ہوتی ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.