سانحہ نانگا پربت کے تین ملزم گلگت سے گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
جمعہ 29 اپریل 2016 13:15
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ نانگا پربت کے تین ملزموں کوگرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے ایک کارروائی کے دوران سانحہ پربت کے ملزمان عرفان اللہ ، حبیب الرحمٰن اور قریب اللہ کو گلگت سے حراست میں لے لیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق عرفان اللہ ، حبیب اللہ اور قریب اللہ نے 2013 میں دہشتگردی کی واردات کے دوران 10 سیاحوں کو قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے سے گلگت میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔(جاری ہے)
سانحے میں میجر التمش ، میجر وسیم اور نائب صوبیدار ذاکر سمیت فلپائن اور ناروے کے سفیر بھی شامل تھے۔ واقعے میں تینوں ملزموں نے پیراملٹری پولیس کی وردیوں میں بیس کیمپ میں موجود سیاحوں پر فائرنگ کی تھی ، اس واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی اور ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کمانڈر ولی الرحمان کے قتل کا بدلہ لیا ہے اور ان کے "جنود حفصہ " نامی گروپ کی کارروائی ہے۔
سیاحوں کو رات کی تاریکی میں پندرہ کے قریب دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا اور اس حملے میں پانچ یوکرینی ، تین چینی اور ایک روسی شہری شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کا تحفظات کا اظہار
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.