سندھ اسمبلی ، نجی ٹی وی کا اینکر ساتھی سمیت اسلحہ لیکر اجلاس میں پہنچ گیا
ریٹنگ کیلئے ٹی وی اینکر نے تمام حدیں عبور کر لیں ، وزیر داخلہ اور سپیکر اسمبلی نے سخت ایکشن کا حکم دیدیا ، دونوں کو گرفتار کر لیا گیا
جمعہ 29 اپریل 2016 16:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سندھ اسمبلی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو ساتھی سمیت اسلحہ لے کر ایوان میں پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔وزیرداخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کا اینکراقرارالحسن اپنے ساتھی کو اسلحہ سمیت سندھ اسمبلی میں لے گیا ، ارکان اسمبلی کے مطابق جب سیکورٹی اہلکاروں نے اینکر کے ساتھی کو روکنے کی کوشش کی تو اقرارالحسن نے سیکورٹی اہلکاروں سے کہاکہ اس کو میری ضمانت پر ایوان میں آنے دیاجائے۔
جس پر دونوں ایوان میں پہنچ گئے اور ایوان میں پہنچ کراسلحہ ظاہر کردیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی سے کہا کہ یہ ہے آپ کی سکیورٹی میں بلا روک ٹوک ایوان میں اسلحہ لے کر داخل ہوگیا ہوں اور اسلحہ اسپیکر کے حوالے کردیا ۔(جاری ہے)
اسلحہ برآمد ہونے پر وزیر داخلہ سندھ نے بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے اسلحہ بردار شخص اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ سیکورٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی ۔ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ اسلحہ برآمدگی کے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ واقعے کے بعد رینجرز اہلکار بھی سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ڈی آئی جی ساؤتھ منیراحمد شیخ کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جوکہ تحقیقات کریگی کہ آیا سندھ اسمبلی کے عملے میں سے کوئی شخص اس کارروائی میں شریک تو نہیں ہے اور جو بھی اس معاملے میں شریک ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کے انچارج اسپیکراسمبلی آغا سراج درانی ہیں اورانہی کے فیصلے پر حکومت عمل درآمد کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.