نجی سیکیورٹی کمپنیاں امن و امان کے قیام میں حکومت کا باز و ہیں ، گورنر سندھ
ملک میں 500 نجی سیکیورٹی کمپنیاں کام کررہی ہیں ،12 بور کی بجائے جدید اسلحہ لائسنس دینے کی درخواست کرتے ہیں، بریگیڈیئر (ر) رشید اے ملک
جمعہ 29 اپریل 2016 21:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نجی سیکیورٹی اداروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لئے ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنر ہاؤس میں آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن ( ایپسا ) کے ایک 5 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے کردار کے باعث انھیں اس ضمن میں حکومت کا بازو کہا جا سکتا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا غیر رجسٹرڈ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ تمام نجی سیکیورٹی گارڈ زکی اسکریننگ اور ان کے متعلقہ ریکارڈ کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نجی سیکیورٹی گارڈز کی ٹریننگ کا منصوبہ بھی قابل تحسین ہے کیونکہ غیر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ اپنے فرائض احسن طریقہ سے ادا کرنے کے قابل نہیں ہوتا ۔
انہوں نے ا س ضمن میں حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیمی اداروں ، سفارتی مشنز ، بنکوں ، تجارتی مراکز اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی کے ضمن میں نجی سیکیورٹی گارڈز اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کوایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) رشید اے ملک نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ملک بھر میں کل 500 نجی سیکیورٹی کمپنیاں کام کررہی ہیں جن میں سے 250 ان کی ایسوسی ایشن کی ممبر ہیں جبکہ 100 کمپنیاں متعلقہ لائسنس تو رکھتی ہیں لیکن وہ ایسوسی ایشن کی ممبر نہیں جبکہ 50 کے قریب کمپنیاں لائسنس کے بغیر کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ممبران کو نئے اسلحہ لائسنس دینے کی بھی درخواست کی اور 12 بور کے بجائے جدید اسلحہ لائسنس کے لئے کہا ۔ ایسوسی ایشن کے وائس چیئر مین زبیر چھایا نے گورنرسندھ کو بتایا کہ ان کے 250 ممبران میں سے 190 کا تعلق سندھ سے ہے اور سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسوسی ایشن کے ممبران ریوینیو کی مد میں ہر سال 20ارب روپے ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیکیورٹی کمپنیوں کو ایسوسی ایشن کا ممبر بننے کا پابند کیا جانے اور ان کے لائسنس کی تجدید کے لئے اسے شرط کے طور پر لاگو کیا جائے ۔ وفد کے دیگر اراکین میں ایسوسی ایشن ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین میجر (ر) منیر احمد ، کیپٹن (ر) محمد عابد اور عامر عزیز شامل تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.