جرمنی ،اسلام مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی کی کانفرنس سے قبل جھڑپیں

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:46

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) جرمنی کے شہر سٹٹگرٹ میں سینکڑوں مظاہرین نے دائیں بازو کی اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی کے اراکین کو کانفرنس میں جانے سے روکنے کی کوشش کی جس دوران جھڑپوں میں متعددافرادزخمی ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اتوقع کی جا رہی ہے کہ سیاسی جماعت اے ایف ڈی ازسرنو اسلام مخالف پالیسی کا اعلان کریگی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 1000 پولیس افسران کو وہاں تعینات کیا گیا ہے اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مرچوں کا سپرے کیا۔اے ایف ڈی جرمنی میں برقعے اور غیرقانونی مساجد کے میناروں پر پابندی عائد کروانا چاہتی ہے۔احتجاج کے باوجود اتوار کی صبح کانفرنس کا آغاز کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :