پی ٹی آئی کے جلسے نے تعطیل کے روز عوام سے تفریح بھی چھین لی ،چڑیا گھر اور ڈاچی سروس بند رہی

اتوار 1 مئی 2016 15:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مال روڈ پر جلسے کے انعقاد کی وجہ سے مال روڈ پر واقع چڑیا گھر کو بند اور ڈاچی سروس معطل رکھی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کیوجہ سے سکیورٹی خدشات کے باعث چڑیا گھر کو عوام کیلئے مکمل طو رپر بند رکھا ۔ تاہم فیصلے کا علم نہ ہونے پر تعطیل کے روز کئی فیملیاں بچوں کے ہمراہ سیر کے لئے چڑیا گھر پہنچ گئے جنہیں مایوس واپس لوٹنا ۔ جلسے کی وجہ سے مال روڈ پر چلنے والی ڈاچی سروس بھی معطل رکھی گئی ۔

متعلقہ عنوان :