بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جنوبی افریقہ میں سیٹ اپ قائم ، حالات خراب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی
سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 16:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء) : : بھارتی خفیہ ایجنسی را نے جنوبی افریقہ میں اپنا نیا سیٹ اپ قائم کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے جنوبی افریقہ میں اپنے نئے کمانڈر انیس الرحمان کو تعینات کر دیا ہے ۔ انیس الرحمان کو پاکستان کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس الرحمان نے اس حوالے سے کینیڈا میں ملاقاتیں ، بھی کی ہیں تاہم پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں دہشت گردی کے لیے تشکیل دی گئیں نئی ٹیمیں اور انیس الرحمان کی انڈیا اور کینیڈا میں ملاقاتوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ایجنسی را کے ایک ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد کلبھوشن یادیو نے اپنے اعترافی بیان میں پاکستان کے حالات خراب کرنے اور بالخصوص کراچی میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق چشم کشا انکشافات کیے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.