بن لادن گروپ کی بسیں جلانے والے سات ملازمین گرفتار
ملازمین کے اخراج کے77ہزار حتمی اجازت نامے جاری، بارہ ہزار ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے،بن لادن گروپ
منگل 3 مئی 2016 20:27
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سعودی عرب میں سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کے ملازمین کے پْرتشدد احتجاج کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق بن لادن گروپ کے گذشتہ کئی مہینوں سے تن خواہوں سے محروم اور اب فارغ ملازمین کی بڑی تعداد نے گذشتہ روز سات بسوں کو نذر آتش کردیا انھوں نے یہ پْرتشدد کارروائی انتظامیہ کے ساتھ توتکار کے بعد کی ہے۔
بن لادن گروپ کی بسوں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے میں ملوّث سات مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مکہ کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان میجر نایف الشریف نے بتایا کہ آگ بجھانے والے عملہ نے رات ان بسوں کو لگی آگ پر قابو پا لیا تھا اور اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔(جاری ہے)
تاہم بن لادن گروپ سے تعلق کی بنا پر پوری دنیا کے میڈیا نے اس واقعے کو رپورٹ کیا ہے۔
بن لادن گروپ کے ایک ذریعے نے بتایاکہ ملازمین کے اخراج کے ستتر ہزار حتمی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں اور کم سے کم بارہ ہزار سعودی شہری بھی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔اطلاعات کے مطابق بن لادن گروپ کے ہزاروں ملازمین گذشتہ کئی ہفتوں سے مکہ اور ساحلی شہر جدہ میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ان میں سے کئی ملازمین کا کہنا ہے کہ انھیں گذشتہ چار ماہ سے تن خواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بن لادن گروپ کے سعودی ملازمین کو آپشن دیا گیا ہے کہ وہ کمپنی کے مالی اثاثے کلئیر ہونے تک اپنی واجب الادا تن خواہوں کا انتظار کریں یا پھر دو ماہ کی تن خواہیں لے کر استعفے دے دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سرگودھا سے تعلق رکھنے والے عاصم نوید رانجھا برطانیہ کی کونسل سلاؤ کے ڈپٹی مئیر منتخب
-
دبئی ایئرپورٹ پر ریکارڈ 23 ملین مسافروں کی آمدورفت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ
-
اردن میں پہلی اسمارٹ مسجد کا افتتاح کردیاگیا
-
بھارتی مصالحوں پر پابندی،حکومت کا فیکٹریوں کے معائنے کا فیصلہ
-
اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کواحمقانہ قراردیدیا
-
اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت نسل کشی نہیں،بائیڈن
-
ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.