ملکی معیشت کو بحران سے نکال کر صحیح سمت پر گامزن کر دیا ،پاکستان کا شمار جلد دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں ہو گا‘ ضرب عضب پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ عزم ،امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے
گورنر پنجابرفیق رجوانہ کی ڈبلیو ٹی او کے وفد سے بات چیت
منگل 3 مئی 2016 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بحران سے نکال کر صحیح سمت پر گامزن کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ملک کی معیشت کا شمار دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں ہو گا،ضربِ عضب پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ عزم ہے جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور آج غیر ملکی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا ظہار انہوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹوایزویدو سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہا?س لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر ِتجارت انجینئر خرم دستگیر خان، سنیٹرنعمان وزیر خٹک،جینوا میں پاکستان کے سفیر توقیر شاہ اور 20رکنی معروف تاجر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہاکہ ملک کی جمہوری قیادت اہم قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ،پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم قومی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں شروع کئے گئے میگا پراجیکٹس میں عوامی مفادات ہی اولین ترجیح ہیں جن کے نتیجے میں عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا ملکی معیشت میں بہتری کے لیے اہم اصلاحات کی جا رہی ہیں جن کی بدولت سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اقتصادی شعبے میں عالمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اِن میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے اور جی ایس پی پلس سمیت دیگر بین الاقوامی معیار کو پورا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے معاشی شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کا فروغ ہماری معاشی پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے تا کہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر بڑے بڑے تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافے کو سراہا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے امیج میں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں عالمی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.