موجودہ وزیراعظم سمیت ہر کرپٹ آدمی کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے ،لیاقت بلوچ
جن جن پارٹیوں میں کرپٹ لوگ چھپے ہوئے ہیں پارٹیاں ازخود ایسے لوگوں کو نکال باہر کردیں ملک میں اس وقت روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
منگل 3 مئی 2016 21:56
کراچی/کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم سمیت ہر کرپٹ آدمی کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے تاکہ ملک میں شفافیت اور عوام کے وسائل عوم پرہی خرچ ہوسکیں،جن جن پارٹیوں میں کرپٹ لوگ چھپے ہوئے ہیں پارٹیاں ازخود ایسے لوگوں کو نکال باہر کردیں ملک میں اس وقت روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے،جہاں روزانہ اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہو وہ ملک کیاترقی کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمور میں تنظیمی دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،ممتاز حسین سہتو،حافظ نصراﷲ عزیز،عبدالحفیظ بجارانی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی گذشتہ تین ماہ سے کرپشن کیخلاف منظم طریقے سے مہم چلارہی ہے تاکہ کوئی بھی کرپٹ فرد ایوان اقتدار تک نہ پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ خوشحال،اسلامی اور کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے اب کرپٹ قیادت سے نجات ناگذیر ہے۔جماعت اسلامی ظلم،ناانصافیوں،کرپٹ قیادت اور کرپشن کیخلاف ،اصلاح معاشرہ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔قبل ازیں انہوں نے ضلع بھر کے اجتماع ارکان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ارکان جماعت تعلق باﷲ اور اپنے اخلاق وکردار کو ہتھیار بناتے ہوئے لوگوں کی دلوں کو فتح اور اپنے رب کو راضی کریں۔اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے سیاسی،سماجی،تنظیمی کاموں کا جائزہ اور ذمہ داران کو خصوصی ہدایات دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.