وز یر اعظم نواز شریف کا خوشنود علی خان کو ٹیلی فون ، والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار ، فاتحہ خوانی کی
وفاقی وزراء ،ارکان سینٹ اور مختلف سیاسی رہنماؤں کی تعزیت کیلئے رہائشگاہ پر آمد
منگل 3 مئی 2016 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) معروف دانشور صحافی اینکر پرسن و چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت و دوپہر خوشنود علی خان کی والدہ ماجدہ بیرسٹر عمار خوشنود اور مینجنگ ایڈیٹر صحافت و دوپہر اویس خوشنود کی دادی محترمہ کی وفات پر وزیر اعظم نواز شریف نے خوشنود علی خان کو ٹیلی فون کر کے انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت کر نے سمیت فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کیلئے بارگاہ الہٰی میں دعا بھی کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگروزراء ،ارکان سینٹ اور مختلف سیاسی رہنماؤں کی تعزیت کیلئے رہائشگاہ پر آمد کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف دانشور صحافی اینکر پرسن و چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت و دوپہر خوشنود علی خان کی والدہ محترمہ جو کہ گذشتہ سے پیوست روز خالق حقیقی سے جا ملیں انکی تعزیت کیلئے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے پیر اشرف رسول ، قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق ، سیکرٹری قومی اسمبلی عبدالجبار ، مسلم لیگی رہنماء سلیم سیف اللہ ، چوہدری اکرم کی سربراہی میں او جی ڈی سی ایل کے وفد، چوہدری عبدالرؤف، چوہدری ریاست علی ڈوگراور ملک اسد اللہ ، سردار عظمت اللہ صدر ہائی کورٹ بار روالپنڈی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنما انکی رہائشگاہ پر آئے اور چیف ایڈیٹر صحافت و دوپہر خوشنود علی خان سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.