آزادی صحافت کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور حکومت اس حوالے سے میڈیا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،حکومتی سطح پر صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں
وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان کا آرآئی یوجے کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب
منگل 3 مئی 2016 22:55
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور حکومت اس حوالے سے میڈیا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حکومتی سطح پر صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم صحافت کے موقع پرآرآئی یوجے کی جانب سے ”پریس فریڈم ان پاکستان“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صحافت کسی بھی ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حق گوئی سے انسانیت کی فلاح و بہود ممکن ہے ۔(جاری ہے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کی فلاح وبہود کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے آج پاکستان میں صحافت ایک مکمل آزادی کا نام ہے ۔
اے این پی کے سینئر رہنماء سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کے تقدس کو برقرار رہنا چاہیے ۔سیمینار میں ایم ڈی اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء مسعود ملک سابق مشیر فاروق اعوان ،سابق وزیر جے سالک، ،ترجمان عوامی تحریک عمرریاض عباسی،صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈاکٹر آفتاب سلہری، ڈائریکٹر ریڈیو کنیز فاطمہ، سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی، مطیع اللہ جان،ستار خان،جمیل مرزا،اشفاق ساجد سمیت ملک بھر سے صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔سیمینار میں صدر آر آئی یو جے شکیل احمد اور جنرل سیکرٹری فدا شیرازی نے استقبالیہ دیا۔سیمینار کے اختتام پر تمام سینیئر صحافیوں کو شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.