ایم کیو ایم کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت پر رینجرز نے کمیٹی بنا دی ، ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 11:06
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : گذشتہ روز رینجرز کی حراست میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت کے معاملے پر رینجرز نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے حکم پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی ہلاکت پر رینجرز سیکٹر کمانڈر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔
ترجمان رینجرز نے یقین دہانی کروائی کہ آفتاب احمد کی ہلاکت کے واقعہ کی جلد از جلد تحققیات مکمل کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز نے واقعہ میں ممکنہ طور پر ملوث اہلکاروں کو بھی معطل کرد یا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آفتاب احمد گذشتہ روز رینجرز کی حراست میں انتقال کر گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.