یمن:ایک طرف امن بات مذکرات کا سلسلہ اور دوسری جانب لڑائی میں شدت‘ مختلف شہروں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 65 حوثی باغی ہلاک
میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:34
صنعاء(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) یمن میں جہاں ایک طرف امن بات چیت کا عمل جاری ہے لڑائی میں ایک بار پھر شدت دکھائی دے رہی ہے۔ محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مختلف شہروں میں جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 65 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کی جانب سے گذشتہ روز جنگ بندی کی کم سے کم 85 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔
مشرقی صنعاء میں نھم کے محاذ پر حکومتی فورسز اور مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں کم سے کم 45 باغی مارے گئے۔صنعاءکے طبی ذرائع نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ نھم محاذ پر 48 گھنٹوں کے دوران حوثی کمانڈر ابو قیس سمیت کم سے کم 45 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
صنعاءکے نواحی علاقوں البدعہ، حریم اور المدارج میں عینی شاہدین نے گھمسان کی لڑائی کی خبر دی ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان بھاری توپ خانے سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ملک کے وسطی علاقے الضالع میں تازہ لڑائی میں 10 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روز اب گورنری سے متصل مریس کے مقام پر حوثی باغیوں نے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں کم سے کم دس باغی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تعز گورنری میں باب المندب کے مقام پر 4 مزاحمت کاروں اور 10حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق مغربی تعز میں حکومت فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔تعز شہر سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں اور صدرعلی عبداللہ صالح کے وفاداروں کے حملے میں حکومت فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ حوثیوں کی جانب سے شہری آبادی پر کی گئی گولہ باری سے کم سے کم 9 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔درایں اثناءیمنی حکومت نے گذشتہ 12گھنٹوں کے دوران باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں اور بتایا ہے کہ باغی12 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 86 خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.