تحریک انصاف کا لاہور کے جلسے میں خواتین کیساتھ بد سلوکی کے واقعہ پر (ن) لیگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
بدھ 4 مئی 2016 19:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے مال روڈ پر منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے آئی ہوئی خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ پر مسلم لیگ (ن) کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے واقعہ کااز خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں فتح گڑھ میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں فرزانہ اکرام ، نسرین اختر،رافعہ طارق سمیت دیگر خواتین رہنما ?ں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مال روڈ پر واقعہ اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) معاشی اور سماجی انصاف کی فراہمی اور پانامہ لیکس کیخلاف قومی تحریک میں خواتین کی شمولیت سے خوفزدہ ہے۔(جاری ہے)
حکمران جماعت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے مال روڈ کے جلسہ میں خواتین پر حملہ کرایا۔
پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی اس گھنا?نی حرکت کی مذمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹوں کو شناخت کر کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کی خواتین کو خوفزدہ نہیں کر سکتے بلکہ حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.