احتساب، دیانت، بچت اور شفافیت پنجاب حکومت کا ایمان ہے‘ محمد شہباز شریف
قومی وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنا کر مختلف پراجیکٹس میں215ارب کی بچت کرکے روشن مثال قائم کی ہے عوام بخوبی جان چکے ہیں انکی بے لوث خدمت کون کر رہا ہے ،تخریبی سیاست کون،ترقی کے مخالفین ناکام رہیں گے‘وزیر اعلی پنجاب
بدھ 4 مئی 2016 20:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی ،خوشحالی اور روشنیوں کے سفر کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن چند سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی خاطر اس سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں، احتساب، دیانت، بچت اور شفافیت پنجاب حکومت کا ایمان ہے،سیاسی مخالفین ملکی ترقی روکنے کے درپے ہیں، تاہم پاکستان کی باشعور عوام ایسے عناصر کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے کئی منصوبوں میں کم سے کم بولی دینے والوں سے بات کرکے قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔(جاری ہے)
ملکی اقتصادیات کو پہنچنے والے اس فائدے کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔وسائل عوام کی امانت ہیں اور ہم یہ امانت دیانت داری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت ، شفاف اور معیاری تکمیل ہماراطرہ امتیاز ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلی معیار سے منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے ۔ حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں میرٹ اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی اور پنجاب حکومت کے توانائی ، ٹرانسپورٹ اور انفرا سٹرکچر کے منصوبوں میں قومی خزانے کے کم از کم 215ارب روپے کی بچت کی گئی ہے اور بچائے گئے یہ وسائل عوام کے لئے صحت ، تعلیم اور بنیادی سہولتوں کی مزید بہتر فراہمی کے لئے صرف کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا دامن کرپشن کی آلائشوں سے پاک ہے -پاکستان کی تاریخ میں آج تک منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ایک پائی کی بھی بچت نہیں کی گئی لیکن یہ اعزاز بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے کہ حقیقی معنوں میں منصوبوں میں قومی وسائل بچا کر پہلی بار ایک نئے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے پیسے کا شفاف اور منصفانہ استعمال یقینی بنا کر مختلف پراجیکٹس میں کم سے کم بولی دینے والوں کو اربوں روپے کم کرنے پر آمادہ کر کے215ارب کی بچت کی جو روشن مثال قائم کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افرا تفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے ملک اور قوم کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ یہ وہی عناصر ہی جنہوں نے دھرنا سیاست کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا تھا۔ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ انکی بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور تخریبی سیاست کون کر رہا ہے-وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سید جاوید علی شاہ، ذوالفقار علی بھٹی، مہر محمد فیاض اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) شجاعت احمد خان شامل تھے۔ ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.