سی پیک کے مغربی روٹ پر کام تیز کر دیا ہے ٗ سندھ اوربلوچستان میں توانائی کے منصوبے شروع کئے جائینگے ٗاحسن اقبال
گوادر کے حوالے سے گیٹ وے ثابت ہوگا ٗتمام اقسام کی بین الاقوامی تجارتی سرگرمیاں ممکن ہو سکیں گی ٗ بریفنگ
بدھ 4 مئی 2016 21:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ٗ ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام تیز کر دیا ہے ٗچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر چینی حکومت 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی ٗ سندھ میں 11.3 ارب ڈالر اور بلوچستان میں 9.1 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے شروع کئے جائیں گے، گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔
وہ بدھ کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، کمیٹی کے اراکین اور کمیٹی کی دعوت پر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ زہری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر احسن اقبال نے خصوصی کمیٹی کو اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے چینی قیادت یکسو ہے اور اس حوالے سے اس منصوبے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے خطے کے لوگوں کی بڑی تعداد کا روزگار منسلک ہوگا۔ منصوبے کے تحت گوادر میں انٹرنیشنل معیار کا ایئرپورٹ بنایا جائے گا، ہسپتال اور تربیتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے جن سے بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ توانائی کے دیگر منصوبوں پر بھی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے جن بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان میں دیامر بھاشا ڈیم پر 14 ارب ڈالر، داسو ڈیم پر 12 ارب خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں جو 400 سالوں کے لئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے حوالے سے گیٹ وے ثابت ہوگا جہاں تمام اقسام کی بین الاقوامی تجارتی سرگرمیاں ممکن ہو سکیں گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.