وزیراعظم کو اس وقت جیل کی دال بہت یاد آرہی ہے اسی لئے دال کی ہی مثالیں دے رہے ہیں، پی پی رہنماء فیصل میر

بدھ 4 مئی 2016 22:19

وزیراعظم کو اس وقت جیل کی دال بہت یاد آرہی ہے اسی لئے دال کی ہی مثالیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اس وقت جیل کی دال بہت یاد آرہی ہے اسی لئے وہ دال کی ہی مثالیں دے رہے ہیں وہ یہ بھی بھول چکے ہیں کہ پانامہ لیکس نے جو انکشافات کئے ہیں وہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے نہیں کئے ہیں وہ ان انکشافات کا جواب دینے کی بجائے کبھی جلسے جلوس کرنے نکل جاتے ہیں تو کبھی اپنی توپون کا رخ اپوزیشن کی طرف کر لیتے ہیں اب تک وہ پانامہ کے ایشو پر تین مرتبہ قوم سے خطاب کر چکے ہیں لیکن اپنے کسی بھی خطاب میں انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اربوں روپے کی رقم کہاں سے آئی ‘اس رقم کا پاکستان میں کوئی ٹیکس دیا گیا ہے کہ نہیں ان کا ایک بیٹا میڈیا پر کہتا ہے کہ ہم لندن میں کرائے کے گھر میں رہتے ہیں دوسرا بیٹا میڈیا پر ہی قبول کرتا ہے کہ جی ہمارے لندن میں گھر ہیں اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں پاکستان میں اپنی والدہ کے گھر میں رہتا ہوں ان کے اور ان کے بچوں کے بیان میں تضاد ہے اگر ان سے ان سوالوں کا جواب مانگیں تو وہ اپوزیشن کو آنکھیں دکھانا شروع کردیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصل میر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو دبانے کی بجائے حقائق قوم کو بھی بتائیں اور اپوزیشن کو بھی بتائیں وگرنہ قوم انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :