نئی دہلی ، پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی یاسین ملک سے ملاقات ، وزیر اعظم نواز شریف پیغام پہنچایا
جمعرات 5 مئی 2016 12:45
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گلگت بلتستان کی نازک آئینی پوزیشن سے آگاہ ہے اور ایسا کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا جو مسئلہ کشمیر کو زک پہنچانے یا گلگت بلتستان کی آئینی پوزیشن کو تبدیل کرے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ اور سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری نے لبریشن فرنٹ کے علیل چیئرمین محمد یاسین ملک سے فورٹس ہسپتال میں ملاقات کی اوران کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں ہائی کمشنر نے اس موقع پر یاسین ملک کو پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف کا خط بھی پہنچایا جو انہوں نے یاسین ملک کے 12 جنوری 2016 کو لکھے گئے خط کے جواب میں تحریر کیا ہے یاسین ملک نے مذکورہ خط میں حکومت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں کیونکہ ایسا کرنا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انتہائی نقصان دہ ہو گا جوابی خط میں پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لبریشن فرنٹ چیئرمین کو یقین دلایا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گلگت بلتستان کی نازک آئینی پوزیشن سے آگاہ ہے اور ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا جو مسئلہ کشمیر کو زک پہنچائے یا گلگت بلتستان کی آئینی پوزیشن کو تبدیل کرے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.