چشتیاں ‘خاوند نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر کلہاڑیوں سے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا
جمعرات 5 مئی 2016 20:24
چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) تھانہ شہر فرید کے علاقہ دلہ عاکوکا میں خاوند نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر کلہاڑیوں سے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ مقتولہ عطاء الہٰی تین بچوں کی ماں تھی جو تین ماہ سے روٹھ کر میکے چلی گئی تھی ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز پنچائیت کے ذریعے اپنے خاوند کے ساتھ چلی گئی وقوعہ کے وقت دونوں کے مابین جھگڑا ہو گیا جس پر اس کے خاوند ملزم محمداسلم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اسے قتل کر دیا او رفرار ہو گیا ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل سے قبل اپنے بچوں کو رشتہ داروں کے گھر چھوڑ دیا تھا ۔تھانہ شہر فرید پولیس نے مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر بغرض پوسٹمارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا کر کاروائی شروع کر دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.