پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی مہنگے داموں فروخت کی شفاف تحقیقات نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس جاری کر دیئے
میاں محمد ندیم جمعہ 6 مئی 2016 14:17
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06مئی۔2016ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی مہنگے داموں فروخت کی شفاف تحقیقات نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فریحہ مجید کی درخواست پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءنے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے فریحہ مجید کی درخواست پر پی آئی سی میں مہنگے داموں ادویات کی فروخت کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور یہ بھی ہدایت کی تھی کہ درخواست گزار کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
وکیل نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا اور نہ ہی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھائی جا رہی ہیں جبکہ فریحہ مجید کو بھی تحقیقات میں شامل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ کو 24 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.