افغانستان میں مصالحت کے لیے چار ملکی کوششیں جلد کامیاب ہوں گی،خطے میں بہتری آئے گی، پاکستان خطہ میں امن اور استحکام کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ ئے ہیں
صدر مملکت ممنون حسین کی کینڈا کی سبکدوش ہونے والی سفیر ہیتھر کروڈن سے بات چیت
جمعہ 6 مئی 2016 16:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں مصالحت کے لیے چار ملکی کوششیں جلد کامیاب ہوں گی اور خطے میں بہتری آئے گی۔وہ کینڈا کی سبکدوش ہونے والی سفیر ہیتھر کروڈن سے بات چیت کررہے تھے جنھوں نے جمعہ کو ایوان ِصدر میں اْن سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن اور استحکام کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ ئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب نے کامیابی کے ساتھ نوے فیصد اہداف حاصل کر لیے ہیں اور بہت جلد مکمل کامیابی حاصل کر لی جائے گی جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے کئی منصوبوں پر عمل جاری ہے جن میں تعلیم سر فہرست ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے تعلیمی منصوبوں میں کینڈا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کینڈا اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کینیڈا جانے کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی پر غور کرے۔
صدر مملکت نے کہا خواتین کو با اختیار بنانے کے منصوبوں میں کینڈا کے تعاون کا خیر مقدم کیا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور کینڈا کے درمیان تعلقات نہایت خوش گوار ہیں جن میں وقت کے ساتھ مزید گہرائی آتی جا رہی ہے۔ انہوں نے دو نوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اکنامک کاریڈور کے فعال ہو جانے کے بعد اس خطے کی تجارت میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والی سفیر کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کینڈا کے سفیر ہیتھر گروڈن نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے حالات میں بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان میں قیام کی یادیں نہایت خوش گوار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.