ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارتی نمائشوں کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو گا
جمعہ 6 مئی 2016 16:55
اسلام آباد۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء ) علاقائی ملکوں کے ساتھ ملکی درآمدات اور رابطوں کو فروغ دینے کی غرض سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارتی نمائشوں کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو گا۔ پاکستان ٹری کاروان منتخب ریاستوں میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کرے گا۔
(جاری ہے)
کاروان وسطی ایشیا کے چار ریاستوں قزاقستان، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان میں دو روزہ تقریبات پر مشتمل ہو گا جہاں پاکستانی مصنوعات خصوصاً ٹیکسٹائل، چمڑے، ایگرو، سرجیکل، فارما، انجینئرنگ، ہینڈی کرافٹس اور دیگر مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ روڈشوز کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں قزاقستان کے دارالحکومت میں 13ا ور 14مئی جبکہ کرغزستان کے دارلاحکومت بشکیک میں 18اور 19مئی کو مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ گروپ بی میں تاشقند میں 21تا 23مئی اور دوشنبے میں 27اور 28مئی کو پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، نمائش کا مقصد پاکستانی مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ، پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور جوائنٹ ونچرز کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.